9 اپریل 2013 - 19:30
ایرانی بحریہ اپنی حفاظت کے لیے تیار

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ اپنی پوری قوت کے ساتھ اپنی سرزمین کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے۔

ابنا: ایڈمرل حبیب اللہ ساری نے جنرل علی صیاد شیرازی کی شہادت کی برسی کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں امریکی بحریہ کی جانب سے علاقے میں جنگي بحری جہازوں اور ڈرون طیاروں کی حفاظت کے لیے لیزر توپوں کی تعیناتی کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی بحریہ نے اپنی تیاریاں کر رکھی ہیں اور وہ بعض مقامات پر خاص ٹیکٹکس اور آلات و وسائل کا استعمال کرے گي کہ دشمن جن کا پتہ نہیں لگا سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲